.jpg

اب روبوٹ آب زم زم تقسیم کرے گا

ویب ڈیسک(مکہ مکرمہ ) مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کو آب زم زم تقسیم کرنے کی ذمہ داریاں اب جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ایک روبورٹ سنبھالے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ سمارٹ روبوٹ زائرین کی نقل وحرکت میں رکاوٹ ڈالے بغیر آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کرے گا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی سماجی خدمات کیلئے مسخر ہو چکی ہے، بالخصوص جبکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ عام ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شدید تشدد کا شکار فلسطینی سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید

ان کا کہنا تھا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی اب مسجد حرام کے زائرین کے تحفظ کے لیے استعمال میں آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق شیخ السدیس نے سائنس کی رسائی اور ڈیجیٹل ترقی کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی مکمل تعمیر نو میں 80 سال لگ سکتے ہیں، اقوام متحدہ

حرمین کی انتظامیہ روزانہ مسجد حرام کے اندر آب زم زم کے 50 سے زیادہ نمونے حاصل کر کے ان کا تجزیہ کرتی ہے تا کہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ آب زمزم کا نیٹ ورک جراثیم اور آلودہ ذرات سے پاک ہے۔