download 180

فلپائن میں فوجی طیارہ گرکرتباہ،85 افراد ہلاک

ویب ڈیسک(نیلا)جنوب مشرقی ایشیائی ملک فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں بڑا جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ جنوبی فلپائن میں اس وقت پیش آیا جب فوجی طیارہ صوبے سولو کے جولو نامی جزیرے پر لینڈ کررہا تھا کہ فنی خرابی کے باعث گرا، طیارے کے گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ

فلپائن آرمڈ فورسز کے سربراہ نے دلخراش حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں 85 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی تک ترکیہ کے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع

فلپائن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سیریلو سوبیجانا نے بتایا کہ طیارے کے جلتے ہوئے ملبے سے پندرہ افراد کو بچالیا گیا ہے، علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہے، ہماری کوشش ہے کہ مزید افراد کو زندہ بچایا جاسکے۔