پشتو گلوکارہ

پشاور کینٹ میں پشتو گلوکارہ ” ناکے” پر پکڑی گئی

ویب ڈیسک( پشاور ) تھانہ غربی کی حدود کینٹ ایریا میں ناکہ بندی کے دوران معروف پشتو گلوکارہ کوشک کی بناء پر روک دیا گیا تاہم بعد میں ان سے پوچھ گچھ اور ورثاء کے آنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

اداکارہ صبا گل اوراسلام آبادکے نوجوان کوقتل کرنیوالے3 ملزمان گرفتار

غربی پولیس کے مطابق پشاور کینٹ میں پشتو گلوکارہ بشرٰ ی کنول سکنہ گلبرگ کینٹ ایریا میں گزر رہی تھی کہ اس دوران ناکے پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں روکا اور ان سے پوچھ گچھ کی بعد میں گلوکارہ کے ورثاء کے آنے اور تصدیق کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔ ادھر سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہیں کہ متعلقہ گلوکارہ نشے کی حالت میں تھی تاہم پولیس نے اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انکے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ۔

مزید پڑھیں:  عوامی مسائل کی بجائے پی ڈی ایم ٹو میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے