صدر مملکت عارف علوی دوبارہ کورونا وائرس کے شکار

صدر مملکت عارف علوی دوبارہ کورونا وائرس کے شکار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دوبارہ عالمی وبا کورونا وائرس کے شکار ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل وہ مارچ 2021 میں کورونا وائرس کے شکار ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق خبر کی تصدیق ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کی۔ انھوں نے لکھا "واذا مرضت فھوا یشفین (اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے۔)”

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کا ملک میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :نواز شریف نے وزیراعظم کو طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا فی الحال لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: اسد عمر

صدر پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار یا پانچ دنوں سے ان کے گلے میں خراش ہے، تاہم ان کی حالت دن بہ دن بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو راتیں قبل کچھ گھنٹوں تک انہیں ہلکا بخار محسوس ہوا لیکن کوئی دوسری علامات تا حال ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ صدر عارف علوی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل درآمد کریں تاکہ محفوظ رہیں۔

مزید پڑھیں:  سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیاگیا

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 1,085 نئے کورونا وائرس کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔