حریم شاہ کا چیلنج

پاکستان کی حکومت مجھے نہیں پکڑ سکتی: حریم شاہ کا ایف آئی اے کو چیلنج

پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کرنسی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنے والے ادارے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو کھلا چیلنج دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کرنسی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنے والے پاکستانی ادارے ایف آئی اے کو چیلنج کر رہی ہیں۔ وڈیو میں حریم شاہ اپنے سامنے سمگل شدہ غیر ملکی کرنسی اپنے سامنے رکھ کر کہتی ہیں کہ یہ ان کا پہلا تجربہ تھا کیونکہ وہ پہلی بار زندگی میں اتنی بڑی رقم لے کر پاکستان سے انگلستان لا رہی تھیں۔

مزید پڑھیں:  ارجنٹینا کی 60 سالہ حسینہ مس یونیورس بیونس آئرس کا اعزاز لے اڑیں

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ اور شیخ رشید ۔۔۔بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا

یہ بھی پڑھیں: والدین کی دعاؤں سے حریم شاہ جیسی بیوی ملی

انہوں نے صارفین کو تنبیہ کی کہ وہ باہر ملک رقم لاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں کیونکہ آپ کو پکڑ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کرتے وقت ان کو کسی نے کچھ بھی نہیں کہا اور نہ ہی انہیں کوئی کچھ کہہ سکتا ہے۔ سوشل میڈیا اسٹار نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نہ مجھے پکڑ سکتی ہے اور نہ ہی مجھے سمگلنگ سے روک سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون صرف غریب لوگوں پر لاگو ہوتا ہے

مزید پڑھیں:  ارجنٹینا کی 60 سالہ حسینہ مس یونیورس بیونس آئرس کا اعزاز لے اڑیں