وزیر اعظم صحافی کے قتل افسوس

وزیر اعظم کا صحافی کے قتل پر افسوس کا اظہار

وزیر اعظم عمران خان نے صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے آج صبح کراچی میں دہشت گردوں کی گولی کا شکار ہونے والے صحافی کے قتل پر کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  فائر فائٹرز کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں گاڑی پر فائرنگ ، صحافی جاں بحق

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی نیوزچینل کے سینئیر صحافی اطہر متین کی ہلاکت پراظہار افسوس کرتے ہوئے واقعےکا نوٹس لیا ۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صحافی کی ہلاکت کی پرزور مذمت کرتا ہوں، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے، انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ایک بہیمانہ واقعہ ہے۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن 9مئی تا 9جون جاری رہے گا،شیڈول جاری

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ سے نجی چینل کے سینئر پروڈیوسر اطہرمتین جاں بحق ہو گئے۔