نوشہرہ

نوشہرہ،جائیدادکیلئے بھائی نے بھائی کاخون کردیا

نوشہرہ( نمائندہ مشرق)نوشہرہ کے علاقہ زڑہ میانہ میں بھائی نے بیٹے کے ساتھ مل کر جائیداد کی خاطر اپنے ہی سگے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

مسماة وقارالنسا زوجہ فضل امین نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھی اس دوران اطلاع ملی کہ شوہر فضل امین کو اس کے اپنے سگے بھائی روح الامین ولد ریشم گل نے بیٹے سید الامین کی مدد سے اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

جب میں جائے وقوعہ پر پہنچی تو شوہر فضل امین مردہ حالت میں خون میں لت پت پڑا تھا ۔ پولیس نے مقتول فضل امین کی بیوہ مسماة وقارالنسا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزم باپ بیٹا ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔ وجہ عداوت جائیداد کا تنازعہ بتایا جاتاہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، عمران خان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ چوری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج