قاضی حسین احمدکمپلیکس

قاضی حسین احمدکمپلیکس سے متعدد ملازمین فارغ

پشاور(نیوزرپورٹر)قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنر نے سیکرٹری بورڈ آف گورنر اور منیجر سپلائی چین منیجر کو ملازمت سے برخاست کردیا ہے.

اس سلسلے میں جاری ہونے والے الگ الگ اعلامیوں کے مطابق منیجر سپلائی چین محمداسحاق خان اور سیکرٹری ٹو بور ڈ آف گورنر منصور رحیم زاہد کو ایم ٹی آئی ایکٹ 2015 کے مندرجات کے تحت ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق ہسپتال کے ترجمان میاںکستیر کاکا خیل کو سیکرٹری بی او جی کا اضافی چارج دیدیا گیاہے ۔

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ذرائع کے مطابق ہسپتال میں سابق بورڈ آف گورنر اور نوشہرہ کے مقامی سیاستدانوں کے درمیان بھرتی اور دیگر معاملات پر شدیداختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے باعث محکمہ صحت نے بورڈ کو تحلیل کرتے ہوئے نئے ممبران کی نامزدگی کردی تھی موجودہ بورڈ کے چیئر مین نے سابق دور میں بھرتی مذکورہ ملازمین کو گذشتہ روز ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار