Charsadda

چارسدہ میں پرائیویٹ ایجوکیشن نٹ ورک تنظیم کے اساتذہ کی جانب سے واک

چارسدہ: پرائیویٹ ایجوکیشن نٹ ورک کے زیراہتمام چارسدہ میں تقریب کا انعقاد۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر ادارے کھول چکے ہیں تو تعلیمی اداروں کو بھی کھول دیا جائے،ایس او پی کے تحت ادارے کھول دیں یا گرانٹ کے طور پر ہمیں فنڈز مہیا کریں،صوبہ بھر کے اساتذہ سراپا احتجاج ہے۔اور احتجاج کا سلسلہ مزیدپھیلے گا۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل کے عوام نے انسدادِ پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا

انہوں نے کہا کہ سکولز بند ہونے سے طلباء وطالبات کا قیمتی وقت بھی ضائع ہورہا ھے، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے، پرائیویٹ سکولز کی مسلسل بندش کی وجہ سے بیشتر اساتذہ کو شدید پریشانی کا سامنا ھے،پورے صوبے میں 150000 اساتذہ بے روزگار ہے۔
مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں بنی گالہ میں دھرنا دینگے۔

مزید پڑھیں:  کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق 4مزدوروں کی نعشیں شانگلہ پہنچا دی گئیں

دوسری طرف والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں کی چھٹیوں کی فیس حکومت کو برداشت کرنا چاہئے۔