839531 3728766 shokat updates

پی ایم ایل این نے اپنے ہی اتحادیوں میں چھرا گھونپ دیا،شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے قبل ہی اپوزیشن کےاندر دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح ہم بھی مفاہمت سےسینیٹ امیدواروں کا انتخاب کرنا چاہتے تھےپی ایم ایل این نے اپنے ہی اتحادیوں میں چھرا گھونپ دیا۔خیبرپختونخوا میں ایک سینیٹر منتخب کرنے کے لئے کم از کم 19 ووٹوں کی ضرورت ہے،مسلم لیگ ن نے 7 ممبران کے ساتھ سینیٹ کی نشست کے لیے اپنا امیدوار میدان میں اتارا ہے۔

مزید پڑھیں:  پراونشل آوٹ بریک کمیٹیاں فعال،عدم ڈیوٹی پرویکسینیٹرزکیخلاف کاروائی کا عندیہ

انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این کا امیدوار خرید و فروخت میں ہی ملوث ہوگا۔پی ڈی ایم ساتھ نہیں تو کیا یہ ہارس ٹریڈنگ کرانے کا کھلا اشارہ نہیں، ہر بار سینیٹ انتخابات ہارس ٹریڈنگ کی نذر ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پی ٹی آئی رہنماؤں کا دھاندلی کیخلاف احتجاج،ڈپٹی کمشنر اور آر او کی تصاویر پاؤں تلے روند ڈالیں

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون شفاف انتخابات کے لیے تیارنہیں ہے نون لیگ خود پی ڈی ایم کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہے ۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ پی ڈی ایم کے اپنے امیدواروں کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ کل ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی سرخرو ہوگی ۔