9013a67d acb0 4ac5 9d4c ae9e08fea75a

مالم جبہ:پشاورزلمی ٹیم کی دوسرے روزبھی سرگرمیاں جاری

ویب ڈیسک (سوات)مالم جبہ میں موجود پشاور زلمی ٹیم کی مسلسل دوسرے روز بھی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے مقامی نوجوان کرکٹرز کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلا اور نوجوان کرکٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی مینٹور ہاشم آملہ کپتان وہاب ریاض کامران اکمل سمیت زلمی مینجمنٹ مالم جبہ میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، باپ کے سامنے بیٹا قتل، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

وہاب ریاض نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ میچ کھیل کر بہت انجوائے کیا یہ بہت صلاحیت ہیں اور مستقبل میں ہمیں مالم جبہ سے اچھے کرکٹرز ملیں گے۔