swat

سوات میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک (سوات)سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ کالام کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

خیبرپختونخوا کے خوبصورت شہر سوات میں بارش و برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی ہے۔

کالام، ملم جبہ، مہوڈنڈ، گبرال، اشو، مٹلتان، گبین جبہ میں برفباری ،برفباری کا مزہ لینے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد وادی کالام کا رُخ کر رہی ہیں جہاں وہ برفباری کے ساتھ ساتھ حسین مناظر سے بھی خوب لطف اٹھارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کوکی خیل قبیلے کا تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی کا مطالبہ

بارش اور برفباری سے درجہ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے گر گیا ہےمینگورہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 7 زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کالام میں منفی 5، مہوڈنڈ منفی 6، ملم جبہ منفی 2 اور مدین بحرین میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ مینگورہ شہر، تحصیل کبل، چارباغ، بریکوٹ اور مدین بحرین میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  ضلع بنوں میں ایک اور بچہ اغواء ، لواحقین کا احتجاج

محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی اور بالائی علاقوں پر بارش و برفباری کا سلسلہ ائندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔