Untitled 1 387

بالاکوٹ:غربت سے تنگ آکر خاتون نے دو بچوں کو دریائے کنہار میں پھینک دیا

ویب ڈیسک (بالاکوٹ): ایک خاتون نے اپنے دو بچوں کو دریائے کنہار میں پھینک دیا، پولیس ذرائع کے مطابق ایک بچے کا نام لقمان جبکہ دوسرے کا نام ابوبکر ہے، ایک بچے کی عمر ڈیڈھ سال دوسرے کی عمر تین سال ہے، ایک بچے کو زندہ بچا لیا حالت تشویشناک ہے، دوسرے بچے کی نعش کی تلاش جاری ہے، بچوں کو دریا میں پھینکنے والی عورت کا تعلق ناران سے ہے، غربت سے تنگ بیوہ خاتون نے بچے دریا میں پھینکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان