.jpg

تخت بھائی:کھیتوں سےخاتون کی بوری بند نعش برآمد

ویب ڈیسک (مردان )تخت بھائی کے علاقہ کندہ غار ( امیر کلے )کےکھیتوں سے خاتون کی بوری بند قتل شدہ نعش کا ڈھانچہ برآمد ہوا ہےجسے تخت بھائی پولیس نے قبضے میں لیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے علاقہ امیر کلے کے کھیتوں میں بوری بند نعش کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے جوان مذکورہ جگہ پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، پولیس آفیسر قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

ذرائع کے مطابق ایک ناقابل شناخت 25/26 سالہ زنانہ کی بوری بند نعش ملی ہےلاش کا سردھڑ سے کاٹ کر باہرجبکہ دھڑبوری میں ملا ہےجو مکمل ڈھانچہ بن چکا ہےجسے نامعلوم ملزمان نے کہیں اور جگہ قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، افغان لڑکیوں کی تعلیم کیلئے غیر سرکاری تنظیم متحرک

ریسکیو 1122 ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی منتقل کردیا۔ تخت بھائی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کواپنی تحویل میں لیکرباریک بینی سے تفتیش شروع کردی۔

ٹی ایم اے تخت بھائی انتظامیہ نے نعش کو امانت مقامی قبرستان میں دفن کردیا۔