jirga

بنوں۔اقوام جانی کےمشران کا آئی جی پی کےدورےکےموقع پرملاقات سےبائیکاٹ

ویب ڈیسک(بنوں)بنوں میں اقوام جانی کے مشران نے آئی جی پی کے دورے کے موقع پر ملاقات سے بائیکاٹ کرلیا،جانی خیل تھانہ کے افتتاح کیلئے کوئی گیا تو قوم پچاس لاکھ روپے جرمانہ وصول کرے گی۔

مشران کے مطابق انتظامیہ اور صوبائی حکومت اپنے معاہدوں اور وعدوں سے انخراف کر رہی ہے۔ جانی خیل اقوام کے ساتھ کئے گئے حلف نامے پرعملی اقدام نہیں لیاجارہا ہے لاپتہ افراد کی رہائی ،امن کا قیام ، چاربچوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات اسٹام پیپر پر تسلیم کئے تھےحالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیاجارہاہے۔

مزید پڑھیں:  باڑہ، سٹیل فیکٹری میں آتشزدگی، 6 مزدور جھلس کر زخمی
مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بد بخت بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل

اقوام جانی کے مشران کا کہنا تھا کہ عید کے دسویں روز تک ایک بار پھر مطالبات تسلیم کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیتے ہیں۔