914842 7304957 1 updates

اداکاررنبیرکپوراورعالیہ بھٹ چھٹیاں گزارنےمالدیپ چلےگئے

ویب ڈیسک (ممبئی)حال ہی میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ چھٹیاں گزارنے کے لئے مالدیپ چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق مالدیپ روانگی کیلئے اداکاروں کی جوڑی کو ممبئی کے ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اس دوران دونوں نے فیس ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ پراداکارہ عالیہ بھٹ کے پاس موجود ہینڈ بیگ کی قیمت ڈھائی لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

دوسری جانب رنبیر اور عالیہ کی مالدیپ روانگی پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار جوڑی کورونا سے متاثرہ عوام کی مدد کے بجائے چھٹیاں منانے ملک سے باہر جارہی ہے۔