252587 9957088 updates

جمرود:بلوچستان عوامی پارٹی ضلع خیبر کےدونوں ایم پی ایز کا کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی

ویب ڈیسک (جمرود)خیبر پختونخوا میں اراکین اسمبلی خود ہی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کےاراکین اسمبلی بلاول آفریدی اور شفیق شیر،غار ابہ علی مسجد میں درجنوں افراد کے ہمراہ افطار پارٹی میں شریک ہوئے افطار پارٹی میں ایس او پیزکی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ ماسک پہنا گیا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، پولیس آفیسر قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

دوسری جانب پارلیمانی لیڈربی اے پی خیبرپختونخوا اسمبلی بلاول آفریدی کا کہنا ہےکہ غم و خوشی میں عوام کے پاس جانا پڑتا ہے۔کورونا ایس او پیز کے تحت منتخب نمائندوں کو عوامی مقامات پر جانا چاہئیے ہم نے قبائلی اضلاع میں یہ ٹرینڈ شروع کیا کہ منتخب ہونے کے بعد ہمیں وہاں جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدیدزخمی، ہسپتال منتقل

انہوں نےمزید کہا ہے کہ عوام میں اب تک کورونا سے متعلق مکمل آگاہی نہیں ،افطار پارٹی میں کورونا ایس اوپیز کے تحت شرکت کی۔