5fe006bb3bc6f

خیبرپختونخوا میں 2لاکھ سے زائد افراد دکو ویکسینیشن کا عمل مکمل

ویب ڈیسک (پشاور ) خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ۔مجموعی طور پردو لاکھ2 49ہزار276 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہو گیا ، محکمہ صحتکے مطابق 61 ہزار974 ہیلتھ ورکرز کو سائنو فارم کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے، 44 ہزار251 ہیلتھ ورکرز کو سائنو فارم کی دوسری خوراک بھی دی گئی، 8 ہزار744 ہیلتھ ورکرز کو سائنو وک کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری، تفصیلات طلب

محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق 1124 ہیلتھ ورکرز کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی گئی،2 لاکھ50 ہزار892 بزرگ افراد کو سائنو فارم کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے، ایک لاکھ 69ہزار588 بزرگ افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک دے دی گئی،13 ہزار257 بزرگ افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے، 2 لاکھ 18ہزار838 بزرگ افراد کو سائنو وک کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چلاس، شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں جا گری،20افراد جاں بحق

21 ہزار56 بزرگ افراد کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی گئی ہے،2 ہزار851 ہیلتھ ورکرز کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ۔1لاکھ12 ہزار740 بزرگ افراد کو اسٹرازینیکا کی پہلی خوراک دی گئیْ