islamia 1 1

گورنر شاہ فرمان کا اسلامیہ کالج کی سینٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور): گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کا اسلامیہ کالج کی اراضی کے انتہائی سستے داموں استعمال کئے جانے سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس، گورنر شاہ فرمان کا اسلامیہ کالج کی سینٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ، اسلامیہ کالج سینٹ کے خصوصی اجلاس میں مذکورہ کالج کی پراپرٹی کے درست استعمال نہ ہونے اور مارکیٹ نرخ سے انتہائی کم کرایہ وصول کرنے سے متعلق گفتگو کی جائے گی، گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ اسلامیہ کالج کی قیمتی اراضی کا درست استعمال نہ ہونا قابل تشویش ہے، اسلامیہ کالج پراپرٹی کے درست استعمال سے کالج کو مالی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا، ایک طرف تعلیمی ادارے مالی مسائل کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف اپنے موجودہ وسائل کا درست استعمال نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری