education dept

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تمام طبی تعلیمی ادارے مکمل کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تمام طبی تعلیمی ادارے مکمل کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا، محکمہ صحت کے مطابق 7 جون سے صوبے میں تمام نجی و سرکاری طبی تعلیمی ادارے مکمل کھل جائیں گے، سرکاری و نجی میڈیکل یونیورسٹیاں و کالجز، ڈینٹل کالجز کی تمام کلاسسز کا آغاز ہو جائے گا، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے پہلے اور دوسرے سال کے طلبہ بھی کلاسسز لیں گے، نرسنگ، پیرامیڈیکل اور الائیڈ سائنسز کے پہلے سے چوتھے سمسٹر کے طلبہ بھی کیمپس میں کلاسسز لیں گے، ڈی پی ٹی، ایس ایل ٹی، او ٹی اور دیگر کورسز کے پہلے سے چوتھے سمسٹر کے طلبہ کی کلاسز بھی شروع ہو جائیں گی، اس سے قبل صرف آخری سالوں اور سمسٹرز کے طلبہ کے لیے کلاسسز شروع  کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری