1222959 development 1530509404

کے پی کے حکومت ترقیاتی فنڈاستعمال کرنےمیں پھر ناکام ،ضائع ہونےکاخدشہ

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا کے رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز کے لیپس ہونے کا خدشہ، 9 محکمے 50 فیصد سے کم فنڈز خرچ کرسکے۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے لئے مختص ترقیاتی بجٹ 221ارب 90کروڑ میں 90 ارب روپے خرچ ہوسکے۔ محکمہ تعلیم مختص فنڈز کا 48 فیصد استعمال کرسکاجبکہ محمکہ صحت مختص ساڑھے 13 ارب 77 کروڑمیں سے 6 ارب 61 کروڑخرچ کرسکا۔محکمہ محنت مختص دوارب میں صرف 35 کروڑ، سڑکوں کی تعمیر کے لئے مختص 26 ارب میں 16 ارب خرچ ہوئے، محکمہ خزانہ مختص تین ارب میں 1 ارب اور ٹرانسپورٹ 11 ارب میں 44 کروڑ روپے خرچ کرسکے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا

قبائلی اضلاع میں سالانہ ترقیاتی فنڈز کا معاملہ، اے ڈی پی کا بیشترحصہ استعمال نہ ہونے سے کئی منصوبوں کی تکمیل کھٹائی میں پڑ گئی، محکمہ ماحولیات ، ایکسائزگیارہ ماہ گزرنے کے باوجود ایک پائی بھی خرچ نہیں کرسکےجبکہ محکمہ بحالی و آباد کاری نے صرف ایک فیصد فنڈ استعمال کیاہے۔

دستاویز کے مطابق محکمہ مذہبی امور، قانون سمیت 5 محمکوں نے جاری فنڈز میں سے 50 فیصد سے بھی کم رقم خرچ کی،
محکمہ ایکسائز نے مختص ساڑھے چھ کروڑ میں سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا، محکمہ ریلیف بجٹ میں مختص 8 کروڑ میں سے صرف 18 لاکھ روپے خرچ کرسکا۔ محکمہ مذہبی امور نے 14 کروڑ 50 لاکھ میں سے 1 کروڑ 71 لاکھ ہی خرچ کیا،محکمہ صحت بجٹ میں مختص 2 ارب 36 کروڑ میں سے صرف 35 فیصد رقم خرچ کرسکا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری

قبائلی اضلاع کے لیے بیرونی امداد کی مد میں 12 ارب 64 کروڑ 60 لاکھ روپے رکھے گئے تھے، بیرونی امداد کی مد میں صرف 58 کروڑ 81 لاکھ روپے جاری کیے گئے،گیارہ ماہ میں جاری رقم کا صرف 53 فیصد حصہ خرچ کیا جاسکا۔محکمہ زراعت، کھیل و سیاحت سمیت پانچ محکموں کومختص رقم میں سے ایک پائی بھی نہیں دی گئی ۔