وکی کی بہن کترینہ کی شادی

وکی اور کترینہ کی شادی ہو رہی ہے یا نہیں؟ بہن نے بتادیا

ویب ڈیسک: اداکار وکی کوشل کی بہن کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کی شادی نہیں ہورہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی بہن نے ایک انٹریو کے دوران یہ انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تاریخ اور مقام کو لے کر بہت ساری افواہیں بھارتی میڈیا کے ذریعے پھیلائی جارہی ہیں حالانکہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

اداکار وکی کوشل کی بہن کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل فی الحال شادی نہیں کررہے ہیں اور اگر وہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کا باضابطہ اعلان بھی خود ہی کرلیں گے لہذا میڈیا خود سے غلط خبریں پھیلانے سے گریز کرے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی رواں سال اگلے ماہ یعنی دسمبر میں طے ہے جس کے لیے بھارتی ریاست راجھستان کے ایک مشہور ہوٹل کو بھی بک کرلیا گیا ہے تاہم پہلے وہ کورٹ میرج کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کے کارڈ بھی چھپ چکے ہیں جس میں انہوں نے قریبی دوستوں، بالی ووڈ شخصیات اور خاندان کے محدود افراد کو ہی مدعو کیا ہے جس کے لیے انہوں نے چند شرائط بھی عائد کی ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل ساتھ نہ لانے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ کوئی دلہا اور دلہن کی تصاویر یا ویڈیوز نہ بنائے۔