ویب ڈسک : پاکستان شوبزانڈسٹری کے مایہ نازاداکارہمایوں سعید نے ایک انٹریو میں کہنا تھا کہ کورونا وبا سے پوری دنیا متاثر ہے، یہ وقت ایسا ہے کہ ہم انسانوں کی مدد کریں خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب، نسل یا فرقہ سے ہو، یہ وقت بھوکے کو کھانا کھلانے کا ہے، بجائے یہ سوچنے کہ ہمیں اِس کی نہیں بلکہ اُس کی مدد کریں۔
اداکارنے کہا کہ وہ ہرفلاحی تنظیم کے ساتھ کام کرتے ہیں، جہاں انہیں لگ رہا ہوں کہ پیسا اس فلاحی تنظیم کے زریعے صحیح جگہ جارہا ہو وہ بغیرکچھ جانے اس تنظیم کے ساتھ کام کرنے لگ جاتے ہیں چاہے وہ فلاحی تنظیم چھوٹی ہو یا بڑی۔
ڈراموں سے متعلق ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ اس وقت 10 سے 12 قسطوں پرمحیط مختلف کہانی کا ڈرامہ بنانے کا سوچ رہے ہیں چاہے وہ ہٹ ہو یا نہ ہو۔
قرنطینہ کے دوران عدنان صدیقی کی شکل میں بہترین دوست ملنے کے سوال پران کا کہنا تھا کہ عدنان صدیقی کے ساتھ ان کی پہلے سے اچھی دوستی ہے۔