جنوبی پنجاب الگ صوبہ

وزیراعظم عمران خان کا جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لئے قومی اسمبلی میں بل پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ضلع وہاڑی کے شہر میلسی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے پانچ سو ارب روپے کی اضافی رقم خرچ کرے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے خاتمے‘ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے ‏سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

یہ بھی پڑھیں: اگر ڈرون اٹیک ہوتو ایئر فورس کو اجازت ہے مارگرائے: عمران خان

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گزشتہ برس ریکارڈ محصولات وصول کیے جو عوام کی بہبود کے لئے استعمال کیے جائیںگے، حکومت نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیے ہیں جن سے ملکی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت یوریا کی خریداری پر132 ارب روپے سبسڈی فراہم کررہی ہے جبکہ کمی پوری کرنے کے لئے چین سے کھاد درآمد کی جارہی ہے۔