وزیراعظم کا بلوچستان سیلاب زدگان کو معاوضہ

وزیراعظم کا بلوچستان سیلاب زدگان کو معاوضہ 24 گھنٹے میں ادا کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو بلوچستان میں بارش اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو معاوضہ کی رقم 24 گھنٹے میں ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف آج کوئٹہ پہنچے، انہوں نے بلوچستان کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ سیلاب متاثرین سے بھی ملے۔ وفاقی وزارا اور چیئرمین این ڈی ایم اے بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ حکام کی جانب سے وزیراعظم کو بارشوں اور سیلاب صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے جزوی اور مکمل تباہ ہونے والے کچے اور پکے مکانات کے معاوضہ کو بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے اور سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو مختص رقم 24 گھنٹوں میں ادا کی ہدایت جاری کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا قومی المیہ ہے کہ ماضی میں ڈیموں کی تعمیر پر توجہ نہیں دی گئی ۔ موجودہ چیلنج بہت بڑا ہے مل کر مقابلہ کریں گے۔ بلوچستان حکومت قومی جذبے سے بحالی اور آبادکاری کیلئے پرعزم ہیں ۔جب تک آخری گھر آباد نہیں ہوتا حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا جال پھیلایا جائے۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ بحالی اور امداد کیلئے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، صوبائی انتظامیہ اور این ایچ اے کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

مزید پڑھیں:  انتخابات کے ذریعے وجود میں آنے والی اسمبلیاں جعلی ہیں، مولانا فضل الرحمان