17591497711585558936

نسٹ یونیورسٹی نے ٹیسٹنگ کٹس، کامسیٹس یونیورسٹی نے وینٹی لیٹر بنالیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے نسٹ یونیورسٹی نے ٹیسٹنگ کٹس جبکہ کامسیٹس یونیورسٹی نے اپنا وینٹی لیٹر بنالیا تاہم سستے اور معیاری وینٹی لیٹرز جلددستیاب ہوں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جمعرات کو کامسٹیک ہیڈکوارٹرز میں طبی آلات و مصنوعات کی نمائش کے موقع پر خطاب میں کہا پاکستان نے کورونا کے کیسز سامنے آتے ہی طبی سامان کی تیاری کا منصوبہ بنایا اور قلیل وقت میں بہترین مصنوعات تیار کی ہیں جن سے نہ صرف اپنی ضرورت پوری بلکہ برآمد بھی کی جاسکتی ہیں جو این۔95 ماسک 1100 کا منگواتے تھے وہ 90 روپے میں تیار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف