752971 911334867

5سال بعد فیس بک کے لائیک بٹن میں بڑی تبدیلی

ویب ڈسک :  دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اس مشکل وقت میں کیئر ایموجی کے نام سے ایک نیا ری ایکشن ایموجی متعارف کرایا ہے۔

فیس بک پر 'کیئر' ایموجی متعارف

فیس بک کی جانب سےمتعارف کرائی جانے والی یہ نئی’ کیئر‘ ایموجی کورونا وائرس کے دوران شیئر کیے جانے والے اسٹیٹس، تصویر اور ویڈیو پر یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

اس نئے ری ایکشن کو متعارف کرانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اپنے دوستوں اور پیاروں سے دور رہنے کے باوجود ان کے ساتھ محبت کا اظہار اس طریقے سے کیا جاسکے

اس ری ایکشن میں ایک ایموجی فیس دل کو گلے لگا رہا ہوتا ہے اور میسنجر کے لیے بھی ایک ری ایکشن متعارف کرایا گیا ہے جو دھڑکتے ہوئے دل کا ہے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

فیس بک کے مطابق اس نئے ری ایکشن کا اضافہ اس لیے کیا جارہا ہے تاکہ آپ دوستوں اور پیاروں سے دور ہونے کے باوجود اضافی معاونت کا اظہار کرسکیں۔

کمپنی کے بقول ہمیں توقع ہے کہ اس سے آپ، آپ کے خاندان اور دوستوں میں ایک دوسرے سے جڑنے کا احساس بڑھ جائے گا۔

درحقیقت اگر آپ ابھی لوگوں سے گلے نہیں مل سکتے کیونکہ وائرس کا خطرہ بڑھتا ہے، تو ورچوئل گلے ملنے سے تو کوئی بھی آپ کو نہیں روک سکتا۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

یہ ری ایکشن فیس بک ایپ اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں صارفین کو دستیاب ہونا شروع ہوگیا ہے اور اگر ابھی آپ کے پاس شو نہیں ہورہا تو چند دن میں نظر آجائے گا۔

اسی طرح میسنجر پر بھی دھڑکتا دل اب دستیاب ہے اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ فیس بک اور میسنجر پر یہ ری ایکشنز کس طرح استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

اس اضافے کے بعد فیس بک ری ایکشنز کی تعداد 7 ہوگئی ہے اور اس طرح یہ 2015 کی اس تعداد کو پہنچ گئی ہے جو اس نئے لائک بٹن کے آغاز میں دی گئی تھی۔