صدرمملکت سے مشاورت

الیکشن کمیشن کا انتخابات پر صدرمملکت سے مشاورت سے انکار

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے معاملے پر صدرمملکت سے مشاورت کرنے سے انکار کردیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ایوان صدر سیکریٹریٹ کو صدرمملکت سے مشاورت کرنے سے انکار کے فیصلے سے خط کے ذریعے باضابطہ آگاہ کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2 روز میں ایوان صدر کو لکھے گئے خطوط میں اپنا موقف واضح کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے آج (پیر) کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات کی تاریخ کا معاملہ عدالتوں میں زیرسماعت ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو صدر مملکت سے مشاورتی عمل میں شریک نہیں ہونا چاہیے۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ ایوان صدر نہ جانے کا فیصلہ لا ونگ کی تجویز پر کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ سے متعلق کیسز عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا بہتر ہے کہ عدالت سے معاملہ نمٹنے کے بعد صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  عالمی آزادی صحافت کا ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام