شاداب خان کی سنچری

شاداب خان کی ٹی 20 وکٹوں کی سنچری، عمر گل نے خصوصی جرسی دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی ہے۔ وہ پاکستان کے واحد بولر ہیں جو یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس اہم اور تاریخی سنگ میل کو عبور کرنے پر قومی ٹیم کی بولنگ کوچ اور لیجنڈری فاسٹ بولر عمر گل نے شاداب خان کو خصوصی جرسی دی جس پر شاداب کا نام اور 100 نمبر لکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا