لیور پول کے منیجر کا جوڈ بیلنگھم کو لینے سے انکار

لیورپول کے مینیجر جورجین کلوپ نے ایک بڑی رقم کے تقاضے پر بورسیا ڈورٹمنڈ کے مڈ فیلڈر جوڈ بیلنگھم کے ساتھ معاہدے سے انکار کر دیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران جورجین کلوپ کا کہنا تھا کہ ”اگر آپ اپنے بچے سے پوچھیں کہ وہ کرسمس پر کیا تحفہ چاہتا ہے اور وہ آگے سے کہہ دے کہ اسے فیراری چاہئے، تو یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اسے کہیں اچھا ٹھیک ہے یہ اچھا آئیڈیا ہے۔ بلکہ آپ اسے کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہو سکتا، فیراری بہت مہنگی اور آپ اسے نہیں چلا سکتے۔ جوڈ بلینگھم کے ساتھ معاہدے کا معاملہ بھی اس بچے جیسا ہی ہے جس نے کرسمس کے تحفے میں فیراری مانگ لی ہو۔” واضح رہے کہ بوروسیا ڈورٹمنڈ کے 19 سالہ مڈ فیلڈر جوڈ بیلنگھم نے لیورپول کے ساتھ شامل ہونے کے لئے 100 ملین پاؤنڈز کی ڈیمانڈ کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ”یہ ضرور اہم ہے کہ آپ کیا چاہتے ہیں لیکن یہ بھی بہت اہم ہیں کہ کیا آپ کیا حاصل کر سکتے ہیں، جب چیزیں آپ کے لئے ممکن نہ ہوں تو آپ پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔”

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی