اے سی سی ایمرجنگ کپ

اے سی سی ایمرجنگ کپ، چار میچز بارش سے متاثر

ایشین کرکٹ کونسل کے ایمرجنگ ٹیمز کپ 2023 کا شیڈول بارش کے ہاتھوں متاثر ہونے لگا ہے۔ دو دنوں میں چار میچز بغیر ٹاس کئے ختم کر دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان وومن اے اور ہانگ کانگ وومن اے کی خواتین ٹیموں کے درمیان میچ بغیر ٹاس اور بغیر کوئی گیند ڈالے ختم کر دیا گیا اسی طرح انڈیا وومن اے اور نیپال وومن اے کا میچ بھی بغیر ٹاس کے ختم ہوا۔ آج ہونے والے دو میچز بھی بغیر ٹاس کے ختم ہو گئے جن میں بنگلہ دیش وومن اے اور یو اے ای وومن اے جبکہ سری لنکا وومن اے اور ملائیشیا وومن اے کے درمیان مقابلہ ہونا تھا۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا