ارجنا رانا ٹنگا بینظیر بھٹو

بینظیر بھٹو ایک عظیم خاتون تھیں، ارجنا رانا ٹنگا

1996 میں سری لنکا کو ورلڈ کپ جتوانے والے کرکٹر ارجنا رانا ٹنگا نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو عظیم خاتون شخصیت قرار دیدیا۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے سری لنکن اسپورٹس منسٹر اور اسپورٹس کونسل کے سربراہ سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا سے کولمبو میں ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنیوالا ملک ہے، کرکٹ کے علاوہ بھی سری لنکا کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے پاکستان میں 1996 ورلڈ کپ کی یادوں کا تازہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن نہیں بھولتا جب بینظیر بھٹو نے کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی دی، وہ ایک عظیم خاتون شخصیت تھیں، پاکستان کیساتھ بہت یادگار یادیں جڑی ہیں۔ سری لنکا اسپورٹس حکام نے پاکستان کی جانب سے اسپورٹس ڈویلپمنٹ کے لیے 52 ملین مختص کرنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی