یوکرین کے تین ڈرون

روس نے یوکرین کے تین ڈرون مار گرائے

ماسکو: روس نے یوکرین کے تین عدد ڈرونز مار گرائے، ذرائع کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے دارالحکومت ماسکو میں یوکرین کے تین ڈرون گر کر تباہ ہو گئے ہیں تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ ڈرون کی وجہ سے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی مختصر وقت کے لیے بند کر دیا گیا۔ وزارت نے کہا کہ اس نے ماسکو کے مضافات میں یوکرین کے ایک ڈرون کو مار گرایا اور دو دیگر کو الیکٹرانک آلات کے ساتھ تباہ کر دیا۔ روسی حکام کا کہنا تھا کہ ڈرون مار گرائے جانے کے باوجود کوئی زخمی نہیں ہوا، طیارہ دفاتر سے گھرے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  بھارتی انتخابات، بی جے پی کے مضبوط گڑھ میں کانگریس کی پوزیشن مضبوط