پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال

پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی لگاتار دوسری جیت

ویب ڈیسک: ناروے کپ کے جاری مقابلوں میں پاکستانی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی کامیابی کا سفر جاری، ذرائع کے مطابق اوسلو میں جاری ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔ قومی سٹریٹ چائلڈ سکواڈ نے مدمقابل آرول آئی ایل کو 1-2 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی، اس کامیابی کے ساتھ ہی قومی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ کے سیکنڈ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے مدمقابل فرگ اوسلو ایف کے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-11 گول سے ہرایا تھا۔ قومی ٹیم کل اپنے آخری گروپ میچ میں ایس کے جولڈ آئی ایل کا مقابلہ کرے گی۔ناروے کپ 10 سے 19 سال کی عمر کے فٹ بال کھلاڑیوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی چمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز پاکستان میں شیڈول