ajmal wazir khan 1280x720 3

خیبر پختون خوا میں ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دیدی اجمل وزیر

پشاور: خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ پورے صوبے میں ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی ہے، ڈرائنگ روم میں نہیں بیٹھے وزیرِ اعلیٰ کی قیادت میں گراؤنڈ پر ہیں۔
پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ تمام فیصلے عوام کے تحفظ کے لیے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں ایس اوپیز پر عمل نہیں ہوگا وہاں ایکشن لیں گے، کورونا وائرس کی وباء اور غربت کے خلاف جنگ لڑنی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی، تاجر ایس اوپیز پر عمل کرائیں، ایس او پیز پر عمل ہوا تو لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہوگی ایکشن لیا جائے گا، کورونا وائرس کی وباء کے ساتھ رہ کراس کا مقابلہ کرنا ہے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما آصف خان کے گھر حملہ، ایف آئی آر طارق اعوان کیخلاف درج