فلسطینیوں کے حق میں اقوام متحدہ کی قرارداد منظور، اسرائیل کی تنقید

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد منظور کر لی،ذرائع کے مطابق عرب ریاستوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش قرارداد کے حق میں 120، 14 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 45 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا اور لاتعلق رہے۔
قرارداد میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی، محصور غزہ تک امداد کی رسائی اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں میں چار بار اجلاس میں ناکامی کے بعد جنرل اسمبلی نے جنگ بندی کی قرارداد پاس کی ہے۔
قرارداد کی منظوری کیلئے دو تہائی اکثریت درکار تھی جس میں غیر حاضری شمار نہیں ہوتی
دوسری جانب مظلوم فلسطینیوں کے حق میں منظور ہونے والی قرارداد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسرائیلی مندوب نے کہا کہ اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارشوں کا تیسرا سپیل جاری، 21 افراد جاں بحق