اسرائیل کی القدس ہسپتال پر بمباری کی دھمکی، ڈبلیوایچ اوکااظہارتشویش

ویب ڈیسک: اسرائیلی فورسز کی جانب سے القدس ہسپتال خالی کرانے اور بعد ازاں بمباری کی دھمکی پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ القدس ہسپتال خالی کروانا مریضوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
عالمی ادارے نے موقف اپنایا کہ القدس ہسپتال کے قریب گولہ باری سے مریضوں کو مزید خطرات لاحق ہیں۔ ڈائریکٹر القدس ہسپتال بسام موراد نے بتایا کہ ہسپتال میں 14 ہزار کے قریب بے گھر افراد رہائش پذیر ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی فوج نے القدس ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں کو نکل جانے کی دھمکی دی ہے۔
ڈبلیو ایچ او حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں انتہائی نگہداشت کے مریضوں کو نکالنا ناممکن ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار