حزب اللہ اسرائیل پر ایک اورکاری ضرب لگانے کیلئے تیار

ویب ڈیسک: غزہ کے ساتھ ساتھ اسرائیلی افواج کی لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ بھی کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے، فوجی ٹھکانوں پر حملے کے جواب میں حزب اللہ نے اسراِہل پر ایک اور کاری ضرب لگانے کیلئے تیاری کرلی۔
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کی حدود میں واقع فوجی چوکی العباد پر حملے کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے جاری ویڈیو مناظر کے مطابق العباد فوجی چوکی پر اسرائیل کے کیبل والے اور وائرلیس نیٹ ورک میں خفیہ خبریں سُننے والے اور سگنل خراب کرنے والے سامان، ریڈارز اور کیمرہ سسٹم پر مشتمل مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان سرحد پر 8 اکتوبر سے وقتاً فوقتاً اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ گزشتہ روز صیہونی فورسز کے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے فوجی ٹھکانوں پر تازہ حملے میں 41 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
حملے کے بعد ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی اسرائیل پر راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی ہے، گزشتہ رات لبنان سے اسرائیل پر 2 راکٹ داغے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف