انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری اور سینکڑوں شہادتوں کے بعد انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے اسرائیل کو خبردار کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سینئر پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا جرم قرار دیا جاسکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو بغیر کسی تاخیر کے غزہ میں شہریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔
واضح رہے کہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی جرائم کے شکار محصور فلسطینیوں کیلئے غزہ میں امدادی سامان کے 94 ٹرک آچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے قبل ان ٹرکوں کی یومیہ تعداد 4 سو سے زیادہ تھی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا