حماس اسرائیل جنگ، خام تیل کی قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ

ویب ڈیسک: حماس اسرائیل جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دگنی ہونے کا خدشہ پیدا ہونے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک نے خبردار کیا ہےکہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دوگنا اضافہ ہوسکتا ہے۔
ورلڈ بینک کی جانب سے جاری ہونے ولاے انتباہ میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرسکتی ہے۔ خیال رہےکہ اس وقت عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 87 اعشاریہ 84 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت 82 اعشاریہ 69 ڈالر فی بیرل ہے۔
ورلڈ بینک کے مطابق حماس اسرائیل جنگ میں اگر شدت آئی تو عالمی سطح پر اجناس اور تیل کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کم اور درمیانی شدت کی صورت میں بھی تیل کی عالمی قیمت 102سے 121 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔
ورلڈ بینک کا کہنا ہےکہ یوکرین اور غزہ کی جنگوں سے اجناس کی مارکیٹ کے لیے دوہرا جھٹکا لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی سے خیبر پختونخوا کی گورنر شپ مانگ رہے ہیں، زاہد خان