اسرائیلی افواج ہسپتالوں کو نشانہ بنانے لگی، بچوں سمیت 23 شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں فلسطین ترک دوستی ہسپتال بھی اسرائیل کے نشانے پر آ گیا اور صیہونیوں نے اپنی توپوں کا رخ طبی مراکز کی جانب موڑ دیا۔
ہسپتال کے قریب اسرائیلی فوج کی شدید بمباری کے نتیجے میں 23 فلسطینی شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے رفاح کے مغربی حصوں پر حملہ کیا، زیتون محلے میں گھر پر بمباری سے 7 جبکہ الزوائدہ میں ایک گھر پر بمباری میں بچوں سمیت 13 افراد شہید ہوگئے، دونوں حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیلی قابض فورسز نے نابلس کے خصوصی ہسپتال پر بھی دھاوا بولا اور طیاروں نے رفاح شہر کے مغربی حصوں سمیت شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ پر بھی اسرائیلی فورسز نے بمباری کی جس میں 3 افراد شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا