100 فلسطینی شہید

غزہ میں خونریزی، ایک دن میں مزید 100 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: فلسطین اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ روکنے کیلئَ عالمی سطح پر کی جانیوالی کوششیں ناکام اور بے اثر ہوتی جا رہی ہیں۔ اسرائیل کسی بھی جانب سےکی جانیوالی کوشش کو روندتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی کے اپنے آئِیڈیے پر کاربند ہے۔
غزہ میں خونریزی بھی جاری ہے ، صیہونی فوج نےایک روز میں 100 فلسطینی شہید کر دیئے گئے جس کے ساتھ ہی مجموعی شہداء کی تعداد 20 ہزار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں ہرطرف بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، رفاح میں رہائشی عمارتوں پر بمباری سے 50 افراد شہید جبکہ متعدد فلسطینی تباہ حال عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں جس کی وجہ سے شہداء کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
صیہونیوں کی جانب سےکی جانے والی بمباری سے لاتعداد زخمی افراد کو الاقصیٰ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ صیہونی فوج کی جبالیہ میں پناہ گزین کیمپ پرحملے میں 13 فلسطینی شہید ہوگئے جو اس کے علاوہ ہیں۔ اس علاقے میں بھی اسرائیلی فوجی دہشت پھیلانے میں سرگرم ہیں۔
جبالیہ کیمپ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ غزہ میں موجود 8 پناہ گزین کمپوں میں سب سے بڑا کیمپ ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد رجسٹرڈ مہاجرین رہائش پذیر ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ کی وجہ سے غزہ کے بیشتر ہسپتالوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور شمالی غزہ میں صحت کی خدمات سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر شعبے بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ صیہونیوں نے ہر سو تباہی پھیلا رکھی ہے اور جاری بمباری سے مزید 100 فلسطینی شہید کر دیئے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف