انتونی بلنکن کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات، عوام مشتعل

ویب ڈیسک: اسرائیل کی جاری بمباری نے غزہ کا نقشہ ہی بدل ڈالا، پورا انفراسٹرکچر تباہ کر کے رکھ دیا ، ایسے میں امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن فلسطینی صدر محمود عباس سے ملنے پہنچ گئے۔ اس موقع پر عوام مشتعل ہو گئے اور فری فلسطین، بلنکن آؤٹ اور نسل کشی بند کرو کے نعرے لگائے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت بند کرنے پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا کہ واشنگٹن فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن فلسطینی صدر محمود عباس سے ملنے سخت حفاظتی حصار میں رملہ میں واقع ہیڈ کوارٹر پہنچے۔
اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے فری فلسطین، بلنکن آؤٹ اور نسل کشی بند کرو جیسے نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں:  بغیر مینڈیٹ مسلط پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا، علی امین گنڈاپور