پلان سی کا آغاز

لکی مروت میں پاکستان تحریک انصاف کے پلان سی کا آغاز

ویب ڈیسک: لکی مروت میں پاکستان تحریک انصاف کے پلان سی کا آغاز ہوگیا۔
پلان سی کے تحت پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر بیرسٹر شیر افضل خان نے صوبائی اسمبلی کے تینوں اُمیدواروں سے حلف لے لیا۔
تینوں اُمیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان سے وفاداری کا حلف لیا۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل خان مروت نے خود اور تینوں اُمیدواروں سے بھرے جلسے میں عوام کے سامنے حلف لیا۔
حلف لیتے ہوئے طارق سعید خان نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی اور عمران خان کے فیصلوں کا پابند رہونگا اور پارٹی فیصلے سے انحراف کی صورت میں لعنت کا مستحق ہونگا۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں