اسرائیلی افواج کا اقوام متحدہ کی پناہ گاہ حملہ، 12 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر اسرائیلی افواج کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 75 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ان کی جانب سے اس حملے کے بعد جنوبی غزہ میں حماس اور صیہونیوں کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔
غزہ پٹی کے دوسرے سب سے بڑے شہر خان یونس میں اسرائیلی افواج کے حملے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشہ روز بے گھر فلسطینیوں کیلئَے قائم اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر اسرائِیلی افواج نے ٹینکوں کے راؤنڈز چلا دیئے جس میں کم از کم 12 افراد موقع پر جاں بحق اور 75 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 26 جنوری کو غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینیوں کی مبینہ نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا جائیگا۔
امریکہ کی جانب سے بھی اسرائیلی افواج کی اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر حملہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری