حوثی ڈٹ گئے، اسرائِیل سے منسلک جہازوں پر حملوں کیلئے پرعزم

ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری جنگ اور امریکی امداد روکنے کی کوشش میں مصروف حوثی ڈٹ گئے اور انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل سے منسلک جہازوں پر حملے جارے رکھے جائیں گے۔ اس بات سے قطع نظر کہ امریکی فورسز نے فوجی کارروائیاں کی تھیں۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں اسرائیل سے وابستہ ہر جہاز پر حملے جاری رکھے جائیں گے۔
حوثی کمانڈر عبدالمالک حوثی نے کہا ہے کہ امداد غزہ پہنچنے تک ہم اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ غزہ کی ناکہ بندی ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کارروائیوں سے بین الاقوامی تجارتی جہازوں کے لیے کوئی خطرہ نہیں۔
حوثی ملیشیا کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے آپ کو ایک مقدس مشن میں مصروف گردانتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی حملوں کو نظر انداز کرتے ہوئے حوثی ڈٹ گئے. سمندری راستوں سے اسرائیل کی امداد کیلئے جانے والے ہر جہاز کو نشانہ بنائیں گے.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا