مقدمہ درج

ہری پور:ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی امیدواروں کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک :ہری پور میں پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق پی کے 48سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عدیل اقبال نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکالنے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ؒ
پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا جبکہ عدیل اقبال موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
پولیس نے ریلی کی کوریج کرنے والا یوٹیوبر امان علی بھی حراست میں لے لیا ۔
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی تک ترکیہ کے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع