تحصیل چیئرمین

چارسدہ، انتخابی مہم چلانے پر تحصیل چیئرمین 30ہزار روپے جرمانہ

ویب ڈیسک: انتخابی مہم چلانے پر چارسدہ کے تحصیل چیئرمین کو 30ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
تحصیل چیئرمین چارسدہ پر جمعیت علمائے اسلام کیلئے انتخابی مہم چلانے کا الزام ثابت ہونے پر جرمانہ کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر شیر رحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحصیل چیئرمین کو جرمانہ کیا گیا ہے۔
ڈی ایم او نے کہا ہے کہ تحصیل چیئرمین نے وضاحت میں ضابطہ اخلاق سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے جس بنا پر تحصیل چیئرمین کو جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ اگلی دفعہ انتخابی مہم نہ چلانے کی وارننگ دے دی گئی۔
تحصیل چیئرمین مفتی عبدالرؤف شاکر نے اتمانزئی میں 24 جنوری کو جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں عوام سے ووٹ مانگنے کیلئے خطاب کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی