آفتاب شیرپاﺅ

آفتاب شیرپاﺅ کا امن و امان کی خراب صورتحال پراظہار تشویش

ویب ڈیسک :قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دن قریب آتے ہی سیکورٹی کی صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔
چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب احمد شیرپاﺅ کا کہنا تھا کہ حکومت سیکورٹی کو مزید سخت کرکے انتخابی امیدواروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کیلئے مزید مسائل پیدا ہوں گے‘معاشرے کے غریب طبقے کے لوگ پہلے ہی آسمان چھوتی مہنگائی سمیت متعدد مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
حکومت نے حالیہ مہینوں میں قدرتی گیس اور بجلی کے نرخوں میں متعددبار اضافہ کرکے غریب عوام کو پر یشان کر رکھا ہے ‘ حالیہ مہینوں میں ادویات کی قیمتوں میں بھی 250 فیصد کے قریب اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 71 ہزار 200 پر جا پہنچا