پولیس و ایف سی دستے پولنگ سٹیشنوں کا چارج 6 فروری کو لیں گے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں انتخابات کےلئے پولنگ سٹیشنوں پر انتظامات کا معائنہ شروع کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سکیورٹی کیلئے خیبر پختونخوا پولیس ، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور فرنٹیئر کور کے دستے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کا چارج 6 فروری سے سنبھال لیں گے ۔
الیکشن ڈیوٹی کے لئے تعینات تمام صوبائی محکموں کے سرکاری ملازمین کو پانچ فروری کو لازمی حاضری دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف پولنگ سٹیشنوں کے باہر موجود گندگی اٹھانے اور تجاوزات ہٹانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ یاد رہے کہ پولیس و ایف سی دستے پولنگ سٹیشنوں کا چارج 6 فروری کو لیں گے۔

مزید پڑھیں:  آڈیو لیکس کیس، بنچ پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست خارج